سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان میں 25 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں تین صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، گاردڈین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے امریکی ساختہ ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں تین صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی
رپورٹ میں قانونی ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس حملے میں صحافیوں کی ہلاکت ممکنہ طور پر جنگی جرم شمار ہو سکتی ہے۔
گاردین نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے بمباری کرتے ہوئے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں تین صحافی غسان نجار اور محمد رضا، جو المیادین نیوز چینل سے وابستہ تھے، اور وسام قاسم، جو المنار چینل کے صحافی تھے، موجود تھے۔
مزید پڑھیں: رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
اخبار نے بتایا کہ یہ صحافی اپنے بستر پر سوئے ہوئے تھے کہ انہیں شہید کر دیا اور ان کے ساتھ تین دیگر صحافی بھی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس علاقے میں نہ تو حملے سے پہلے کوئی جھڑپ ہوئی تھی اور نہ ہی حملے کے دوران کوئی لڑائی جاری تھی۔