?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے جنرل اسماعیل قاآنی کے بیانات کے بعد سخت ردعمل دیا ہے، جبکہ جنرل قاآنی نے لبنان اور اسرائیل سے متعلق مزاحمتی موقف اور صیہونی انخلا کی وارننگ دہرائی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے حالیہ بیانات میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کی دھمکی آمیز گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز بیانات دہرائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یسرائیل کاتس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فارسی زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قاآنی نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف متعدد دھمکیاں دی ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہوگی اور کوئی بھی چیز اسرائیل کو روک نہیں سکتی، صیہونی افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔
دوسری جانب جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے پیغام میں صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان لیں کہ جو لوگ حسینی ایمان اور عاشورائی جذبے کے ساتھ صہیونیوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں، وہ اس عقیدے پر قائم ہیں کہ ہر دن عاشورا ہے اور ہر زمین کربلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کو لبنان کی سرزمین چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ یہ سرزمین مزاحمت اور استقامت کا میدان ہے، نہ کہ قابضین کی جولان گاہ۔
جنرل قاآنی کے مطابق اگر صہیونی اپنی مرضی سے پیچھے نہ ہٹے تو انہیں ذلت اور شکست کے ساتھ فرار ہونا پڑے گا۔
انہوں نے سال دو ہزار کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ کے تاریخی پیغام اور وعدے اب بھی زندہ ہیں اور مستقبل میں بھی وہی منظرنامہ دوبارہ دہرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
میں 4 مہینے پہلے بھی کہتا تھا کہ الیکشن کرادو:شیخ رشید
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر
اپریل
سعودی حکومت مخالفین کا پھانسیوں کی سزاؤں میں اضافے کے بارے میں کا بیان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی حکومت مخالفین نے اعلان کیا کہ ریاض کی طرف سے
جون
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ
نومبر
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر
عراق کی فہرستِ دہشت گردی میں انصارالله اور حزبالله کا اندراج؛ غلطی یا دباؤ ؟
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کی جانب سے جاری کی جانے والی دہشتگردی کی سرکاری
دسمبر
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل