صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے

صہیونی حکومت کے شام پر 5 گھنٹوں میں 60 حملے

🗓️

سچ خبریں:صہیونی حکومت نے گزشتہ رات دمشق کے مضافات میں 60 سے زائد بار اپنے میزائل حملے کیے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ اسرائیلی فوج نے صرف پانچ گھنٹوں کے اندر شام کے مختلف علاقوں میں 60 حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ

شامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں محجہ گاؤں کے شمال میں واقع درعا صوبے کے اسلحہ ڈپو اور حمص کے مشرق میں 18ویںڈویژن کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے جمعہ کے روز بھی رپورٹ دی کہ تل ابیب نے صرف چند گھنٹوں میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرتے ہوئے 1800بم شام کے 500 سے زائد مقامات پر گرا دیے۔

مزید پڑھیں: شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل

شامی ذرائع نے بھی اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے مشہور قاسیون پہاڑ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جبکہ اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے صیہونی حملوں کے بارے میں شکایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور

تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ

خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار

🗓️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں

خالد مشعل کورونا میں مبتلا

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا

شلپا شیٹی کے انسٹاگرام پر23ملین فالووزرہوگئے

🗓️ 29 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے فوٹو اور ویڈیو

حیفا آپریشن کا پیغام؛ شمال میں صیہونیوں کی نقل مکانی کی ایک نئی لہر کا آغاز

🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ رات مقبوضہ حیفا کے

تارکین وطن کے قتل کے الزام میں 12 امریکی پولیس افسران کی گرفتاری

🗓️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میکسیکن حکام کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے