?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج کو ترکی کے خلاف براہ راست فوجی حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ دی کہ ناگل کمیٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کو ترکی کے ساتھ براہ راست تصادم کے لیے تیار رہنا چاہیے، اس لیے کہ وہ عثمانی سلطنت کے احیاء کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا منافقانہ بیان، ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا
کمیٹی نے دعویٰ کیا کہ ترکی کی جانب سے خطے میں اختیار کی گئی پالیسیاں صیہونی حکومت کے مفادات کے متصادم ہیں۔
یہ رپورٹ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ اسرائیل کاتز کو پیش کی گئی ہے، ناگل کمیٹی، جو 2023 میں یعقوب ناگل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی، صیہونی حکومت کے سلامتی بجٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کی جانب سے موجودہ خطرات اس حد تک بڑھ سکتے ہیں کہ وہ ایران کے صیہونی حکومت کے خلاف خطرات سے بھی زیادہ ہو جائیں، اس کے علاوہ، اردن کے ساتھ تناؤ کے امکانات بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے پیسے سے ترکی اور اسرائیل کے مفادات پر مبنی منصوبہ
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ترکی کی پالیسیاں، خاص طور پر معاشی شعبے میں، غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ حملوں کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ اختیار کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی آئینی بینچوں کیلئے ججز سلیکشن کے معیارات بنانے کی مخالف
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی
اگست
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں
اپریل
گلوکارہ ایوا بی نے حجاب پہننے کی وجہ بتا دی
?️ 21 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن
جنوری
پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی
جون
حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی
?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید
ستمبر
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 6 اپریل 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات
اپریل