?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی فوجی کارروائی، جسے صیہونی ذرائع "دیوارِ آہن” کے نام سے موسوم کر رہے ہیں، جاری ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی فوجی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 10 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں جاری اس فوجی آپریشن کے دوران فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق شہادتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ صیہونی فورسز طبی عملے کو زخمیوں تک رسائی سے روک رہی ہیں، جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جنین کے سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے نہ صرف طبی عملے کو نشانہ بنایا بلکہ اسپتال کے اندر بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں متعدد ڈاکٹرز اور نرسیں زخمی ہو چکی ہیں جبکہ اسپتال کی بنیادی سہولیات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی فورسز نے جنین کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے ہیں،بلڈوزر کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا ہے،اسی دوران، صیہونی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، اور دھماکوں کی آوازوں نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے صیہونی حملوں کے خلاف عوامی بیداری اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے،جهاد اسلامی نے جنین میں صیہونی فورسز کے خلاف ایک آپریشن کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں ایک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج کے ایک ذریعے نے اسرائیلی چینل 14 کو بتایا کہ یہ آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے،تاہم دوسری طرف، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
حماس کے رہنما زاہر جبارین نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت، غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی صیہونی حکومت کو شکست دے گی،انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جنین کیمپ سے پسپائی کو حیران کن قرار دیا۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت نے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کیا بلکہ بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات کو بھی تباہ کیا،تاہم مزاحمتی قوتوں نے اس جارحیت کے خلاف مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مارچ میں مہنگائی میں 35.37فیصد اضافہ، 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک
اپریل
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ
اگست
غزہ جنگ کے شہدا اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد
?️ 18 نومبر 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، صیہونی حملوں کے آغاز سے
نومبر
چین کے ساتھ بعض تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں:ٹرمپ
?️ 15 اکتوبر 2025 چین کے ساتھ بعض تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہے
اکتوبر
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے
اکتوبر
شہباز گل کی فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا مسترد، 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہباز گل کی
مارچ
ایرانی سفارت: امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے، خاموش رہنے والے جواب دہ ہوں گے
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: جرمنی کے شہر برلن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت
جون
اگلے 24 گھنٹوں میں وسیع میزائل حملوں کا خطرہ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک اسرائیلی چینل نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اگلے
نومبر