?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی فوجی کارروائی، جسے صیہونی ذرائع "دیوارِ آہن” کے نام سے موسوم کر رہے ہیں، جاری ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی فوجی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 10 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں جاری اس فوجی آپریشن کے دوران فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق شہادتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ صیہونی فورسز طبی عملے کو زخمیوں تک رسائی سے روک رہی ہیں، جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جنین کے سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے نہ صرف طبی عملے کو نشانہ بنایا بلکہ اسپتال کے اندر بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں متعدد ڈاکٹرز اور نرسیں زخمی ہو چکی ہیں جبکہ اسپتال کی بنیادی سہولیات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی فورسز نے جنین کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے ہیں،بلڈوزر کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا ہے،اسی دوران، صیہونی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، اور دھماکوں کی آوازوں نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے صیہونی حملوں کے خلاف عوامی بیداری اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے،جهاد اسلامی نے جنین میں صیہونی فورسز کے خلاف ایک آپریشن کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں ایک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج کے ایک ذریعے نے اسرائیلی چینل 14 کو بتایا کہ یہ آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے،تاہم دوسری طرف، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
حماس کے رہنما زاہر جبارین نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت، غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی صیہونی حکومت کو شکست دے گی،انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جنین کیمپ سے پسپائی کو حیران کن قرار دیا۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت نے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کیا بلکہ بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات کو بھی تباہ کیا،تاہم مزاحمتی قوتوں نے اس جارحیت کے خلاف مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایلیدی باندور نے ایک بیان میں
فروری
صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے
جولائی
مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے
جولائی
خلیل الحیاء: جب تک قبضہ ہے، مزاحمت کا ہتھیار رہے گا
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے
دسمبر
عمران خان نے پھر سرکاری رہایش گاہ لینے سے انکار کردیا
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی
اگست
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
فرانس میں صدارتی انتخابات اپریل ۲۰۲۷ میں منعقد ہونے کے امکان
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: فرانس کے صدارتی محل کے ایک ذریعے کے حوالے سے موصولہ
جولائی
عالمی سطح پر شکست؛ ایران نئی بین الاقوامی طاقت
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی اتحاد کی ایران کے خلاف جنگ کو عالمی
اپریل