سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے اسرائیل کے نواتیم ایئر بیس کو فلسطین 2 قسم کے فراصوتی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا کہ جب تک اسرائیل غزا پر حملے بند نہیں کرتا، یمنی فوج مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف کو وسیع کرتی رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے اور غزا میں جاری قتل عام کو خاموشی سے نہیں دیکھیں گے، ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو فلسطینی عوام کی حمایت اور مظلومین کی مدد کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گی اور اس وقت تک اسرائیلی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو روکے رکھے گی جب تک اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی ،غزا کا محاصرہ نہیں ہٹایا جاتا اور فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور امداد کی ترسیل ممکن نہیں بنائی جاتی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اپوزیشن کے عدم اعتبار کا غبارہ پھٹ چکا ہے:شاہ محمود قریشی
مارچ
سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس: 144 ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
ستمبر
ملک میں امن قائم کرنے میں تمام اداروں نے اہم کردار ادا کیا:وزیراعظم
اگست
صیہونی حکام کے درمیان اختلافات عروج پر، وجہ؟
جنوری
یمن کی تقسیم کے لیے امریکی ایلچی پانی سے باہر
نومبر
امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
دسمبر
نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں؟ یونیسف کی رپورٹ
جنوری
بھارت افغانستان کی سر زمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے:صدر مملکت
جولائی