کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟

کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟

?️

سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی افواج کی فیلادلفیا کوریڈور  سے پسپائی پر زور دیا۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جب کہ امریکہ اور اس کے اتحادی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو صہیونی ریاست کی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فلسطینی حکام نے بارہا زور دیا ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جن میں غزہ سے صہیونی افواج کی پسپائی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟

اس حوالے سے حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ امریکہ خود کو امن معاہدے کے لیے پرجوش ظاہر کر رہا ہے لیکن وہ اس معاملے میں اسرائیل پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا۔

حمدان نے نشاندہی کی کہ ہم نے امن مذاکرات کے عمل میں کوئی پیشرفت نہیں دیکھی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر امن قبول کرنے کے لیے کافی دباؤ نہیں ڈال رہا۔

اس فلسطینی رہنما نے زور دے کر کہا کہ حماس اپنی پچھلی پوزیشنز پر قائم ہے کہ ہمیں کسی نئے تجاویز کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں صرف نیتن یاہو پر اس امن معاہدے کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے جو پہلے ہی حماس قبول کر چکی ہے۔

حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہمارے موقف کوریڈور فیلادلفیا کے بارے میں بالکل واضح ہیں، جو مصر اور غزہ کے درمیان واقع ہے۔

مزید پڑھیں: مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

انہوں نے کہا کہ ہم اس موجودہ صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں جس میں اسرائیلی افواج اس کوریڈور میں موجود ہوں،صہیونی افواج کی اس کوریڈور سے پسپائی کسی بھی امن معاہدے کا حصہ ہوگی

مشہور خبریں۔

عراق میں اسرائیل کی حمایت کرنے والا امریکی ریستوراں بند

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد الرٹ جاری

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے

عالمی میڈیا میں ایرانی فتح کی کوریج پر ٹرمپ کا غصہ

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگی کامیابیوں کے

یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری

بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس پر پابندی، حریت رہنمائوں نے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا

?️ 24 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی

سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا بل مسترد کر دیا

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے کل اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے