🗓️
سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرنے میں ڈھاکا یونیورسٹی کے تین طالبعلموں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر نے اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ ماہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف تعلیمی اداروں سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر پورے ملک میں پھیل گئی، جس کے نتیجے میں حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
اس احتجاجی تحریک کی قیادت ڈھاکا یونیورسٹی کے تین طالبعلم، ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کر رہے تھے۔ ان کے جوش و جذبے نے تحریک کو اتنا موثر بنا دیا کہ حسینہ واجد کو بالآخر اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔
میڈیا کے مطابق، ڈھاکا یونیورسٹی کے تینوں طالبعلم ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کا تعلق عام گھروں سے ہے اور ان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں، تاہم، وہ طلبہ حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد اور مظاہرے کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ جولائی کے وسط میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج شروع ہوا، اور کچھ دن بعد، 19 جولائی کو، پولیس نے محمد ناہید اسلام کو گھر سے اٹھا لیا۔
ناہید جب بازیاب ہوا تو اس کے جسم پر چوٹ کے نشانات تھے۔ اس نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ اسے دوست کے گھر سے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے سڑک کے کنارے چھوڑ دیا گیا۔
ناہید کے والدین اپنے لاپتہ بیٹے کے لیے ڈیٹیکٹیو برانچ کے دفتر پہنچے اور شدید گرمی میں سارا دن انتظار کرتے رہے، مگر انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسی طرح کا واقعہ 26 جولائی کو دوبارہ پیش آیا۔ اس بار، پولیس کے سراغ رساں ونگ نے ناہید اسلام، آصف محمود، اور ابوبکر کو اسپتال سے گرفتار کیا اور اس کا جواز سیکیورٹی وجوہات بتایا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس حراست کے دوران ناہید کو لوہے کی سلاخوں سے مارا گیا جبکہ آصف کو انجکشن لگایا گیا جس کے باعث وہ کئی روز تک بے ہوش رہا۔
دونوں نے دعویٰ کیا کہ ایجنسیوں نے ان پر تحریک روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
تاہم، یہ طالبعلم ریاستی جبر کے آگے نہ جھکے اور بالآخر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد، یہ طلبہ ملک میں نئی عبوری حکومت کا خاکہ طے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹر محمد ناہید اسلام نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا جائے گا۔
ناہید نے اس تحریک میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف کامیاب بغاوت کو شہید طلبہ اور عام لوگوں کے لیے وقف کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی
نومبر
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
سعودی جبر نے امریکہ کو اپنے اتحادی کو بے دخل کرنے پر کیا مجبور
🗓️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ نے اپنے اتحادی سعودی عرب سے آزادی اظہار رائے
مارچ
نسلوں کی بہتری چاہئے تو طرز زندگی کو بدلنا پڑیگا، عمران خان
🗓️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
فروری
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت
دسمبر