?️
سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی بھی غلطی سرزد ہوئی تو مزاحمت کار عراق میں موجود غیر قانونی امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔
عراقی تنظیم النجباء کے سیاسی کونسل کے رکن حیدر اللامی نے قطری چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ امریکہ عراق پر حملے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے تو ہم امریکی اڈوں کو ہدف بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبوں کے خلاف ایک تزویراتی مثلث
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی امریکی یا اسرائیلی اڈے سے حملہ ہونے کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے، چاہے وہ حملہ کسی بھی ملک سے ہو۔
اللامی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عراق کی مزاحمتی تحریک پر حملے کی دھمکیاں ہمیں ہرگز خوفزدہ نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول
النجباء کے اس رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ ہمارا مقصد غزہ کی حمایت ہے اور ہماری کارروائیاں تبھی رکیں گی جب غزہ میں جنگ بند ہوگی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی
مئی
افغانستان میں استحکام کے لیے خواتین کی صلاحیتوں کا استعمال کریں: امریکی نمائندہ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کے لیے امریکہ کی
مارچ
اقوام متحدہ ایک ناکارہ اور بے بس ادارہ، اس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت
?️ 29 مئی 2021(سچ خبریں) اقوام متحدہ جس کے قیام کا مقصد مظلوموں کی حمایت
مئی
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق
?️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے
اپریل
کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک
اگست
دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کی اپنے ملک کے اندر متعدد حیاتیاتی تجربہ گاہوں جیسے
جنوری
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین
فروری