?️
سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت یوکرین جنگ کے بارے میں جھوٹے دعوے کرکے اپنے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ فرانس کی حکومت یہ دعویٰ کرکے کہ انہوں نے یوکرین میں کوئی فوجی دستہ نہیں بھیجا، اپنے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا فرانس براہ راست یوکرین جنگ میں داخل ہو گا؟
یاد رہے کہ پچھلی جمعرات کو فرانس کے وزیر اعظم گابریل آتال نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک کبھی یوکرین کی سرزمین پر فوجیوں کو تربیت نہیں دیتا، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے تربیت کاروں کو وہاں بھیجنے کا امکان نہیں ہے۔
اس سے پہلے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب کو یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کرنا چاہیے – اعلان کیا تھا کہ پیرس کے چند اتحادی ممالک پہلے ہی فوجی تربیت کاروں کی تعیناتی پر رضامند ہو چکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے ممالک اس پالیسی کے حق میں ہیں۔
فرانس کے حکام کے ان بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ فرانس کے وزیر اعظم اچانک کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس یوکرین میں کوئی فوجی تربیت کار نہیں ہیں؛ یہ درست نہیں ہے اور وہ اس حقیقت کو جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک خاموشی سے عالمی برادری کو یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ ان کے یوکرین کے بارے میں فیصلوں – جن میں کیف کو روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی اجازت دینا اور اس جنگ زدہ ملک میں فوجی اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہیں – کی کوئی اہمیت یا نتائج نہیں رکھتے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش اور یوکرین کو بچانے کے لیے مغرب کی حکمت عملی
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل میں روسی صدر کو قتل کرنے کے لیے منگل
مئی
بائیڈن کی میزبانی کو لے کر صیہونی پریشان
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صیہونی
جولائی
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء
دسمبر
کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف
ستمبر
ایران اسرائیل جنگ کا عالمی منظرنامہ؛ چین، روس اور مغرب کا مختلف مؤقف
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے عالمی طاقتوں
جون
افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے
نومبر