سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصرالله کو دفن کیے جانے کے بارے میں نئے دعوے کیے ہیں جنہیں حزب الله کے قریب ایک ذریعہ نے مسترد کر دیا ہے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصرالله کو دفن کیے جانے کے بارے میں نئے دعوے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟
مغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حزب الله کی ایک قریبی شخصیت نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہید سید حسن نصرالله کو عارضی طور پر ایک نامعلوم مقام پر دفن کیا گیا ہے تاکہ تدفین کے لیے حالات کو تیار کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے تدفین کرنے والوں اور دفن کی جگہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد ہوا۔
دوسری جانب حزب الله سے ایک وابستہ ذریعے نے یہ خبر مسترد کی ہے کہ سید حسن نصرالله کی عارضی تدفین کا یہ فیصلہ صہیونی حکومت کی جانب سے ان کے جنازے کو نشانے بنانے پر مبنی دھمکیوں کے باعث کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں لبنان کے جنوبی مضافات میں مورچہ شکن کم از کم 80 بم گرائے جس میں حزب الله کے سکریٹری جنرل کو نشانہ بنایا، اس وقعے کے ایک دن بعد اس تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے سید حسن نصرالله کی شہادت کی تصدیق کی۔