?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب متحد ہوکر ماسکو کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اس میں کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے کییف میں نازی طرز حکومت کے استعمال پر بھی تنقید کی اور قرقیزستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب مکمل طور پر متحد ہوکر ماسکو کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اسے کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک یوکرین کی کیسے جہنم میں ڈھکیلنے والے ہیں؟
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بیان اپنے قرقیز ہم منصب جین بک کولوبایف سے ملاقات کے دوران دیا،انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغرب کا مقصد روس پر اسٹریٹجک شکست مسلط کرنا ہے، لیکن وہ اس میں ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
لاوروف نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اپنے ملک کے خلاف مغرب کی بے مثال جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے اور ہمیں اسٹریٹجک طور پر شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ کییف کی نازی حکومت کو بطور آلہ استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغرب آج تک اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہوگا۔ بلکہ آہستہ آہستہ انہیں اس حقیقت کا ادراک ہو رہا ہے،سرگئی لاوروف نے موجودہ عالمی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے قرقیزستان کے ساتھ ہر شعبے میں قریبی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
ن لیگ کی طرف سے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر
اپریل
ن لیگ نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیراعظم
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم
نومبر
معید یوسف نے پنج شیر میں پاکستان کے طالبان کو مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ پنج شیر
ستمبر
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے
مئی
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں میں مسلسل اضافہ
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری
اگست