راکٹ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، دشمن بہانے تراش رہا ہے:حزب اللہ  

راکٹ حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، دشمن بہانے تراش رہا ہے:حزب اللہ  

🗓️

سچ خبریں:حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب کیے گئے راکٹ حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے،تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن جھوٹے دعووں کی بنیاد پر لبنان پر مزید حملوں کا جواز پیدا کر رہا ہے۔

لبنانی نشریاتی ادارے المنار کی رپورٹکے مطابق، حزب اللہ نے ایک باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنوبی لبنان سے راکٹ فائرنگ میں ان کا کوئی کردار نہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ الزامات محض دشمن کی طرف سے ایک بہانہ ہیں تاکہ لبنان پر اپنی جارحیت جاری رکھ سکے، جو کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تاحال رکی نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کی پابندی کو تسلیم کرتی ہے اور موجودہ صورتحال کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے لبنانی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوب لبنان سے پانچ راکٹ داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقے تھے،اس دعوے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

بشریٰ انصاری نے آزادی کا صحیح مقصد بیان کر دیا

🗓️ 15 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے  گزشتہ روز یوم

3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج

اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک

یمنی سفارت کار نے جارح اتحاد کی اسٹریٹجک گہرائی کو نشانہ بنانے کے لیے خبردار کیا

🗓️ 31 مارچ 2022یمنی سفارت کار علی بن محمد الزہری نے ایک انٹرویو میں یمنی

فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے

🗓️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)   ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب

صہیونی فوج کا خصوصی یونٹ بھی مظاہرین کے جرگے میں شامل

🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج میں شمولیت کے بائیکاٹ کرنے والوں کے

صیہونی حکومت کی روس سے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کی درخواست

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے روس سے درخواست کی ہے

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے