?️
سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں پائی جانے والی بدحواسی اور غیر یقینی صورتحال پر شدید تنقید کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد 24 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن صیہونی سیکیورٹی اور عسکری ادارے ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکے کہ دراصل کیا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل دفاعی نظام پیکان اور آئرن ڈوم یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے اور کوئی کامیاب کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے لکھا کہ یمنی میزائل کا بن گورین ایئرپورٹ کے قریب گرنا مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی خلا کی تشویشناک علامات کو ظاہر کرتا ہے۔
معاریو اخبار نے اس حملے کو ایک ڈرامائی اور غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے جبکہ عبری زبان کی ویب سائٹ سروجیم نے کہا کہ صیہونی ریاست مستقبل قریب میں مزید غیر متوقع حملوں کا سامنا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف
یاد رہے کہ 2000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے تل ابیب کے قریب گرنے والے یمنی افواج کا بیلسٹک میزائل نے مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر پیدا کر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے
نومبر
نیپال میں ایرانی سفیر کی اسنادِ رسمی پیش؛ دوطرفہ تعاون کی ترقی پر زور
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: محمد فتحعلی، جمہوریہ اسلامی ایران کے ہندوستان میں تعینات اور
مئی
استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کے استنبول شہر کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو
اپریل
شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن
جنوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )
جون
بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا
?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے
اپریل
امریکہ کی جاب سے اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی مکمل آزادی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: غالب ابو زینب، حزبالله کے سیاسی کونسل کے رکن نے صہیونی
اپریل
پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا
?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان
مارچ