?️
سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آناتولی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر نئی تجارتی پابندیاں اور محصولات عائد کیے جانے کے بعد، بیجنگ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے ساتھ ممکنہ جنگ میں امریکہ کے اہم ہتھیار کتنے دن کے لیے ہیں؟
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے خبردار کیا کہ چین کسی بھی قسم کے تجارتی یا فوجی تصادم کے لیے مکمل تیار ہے،
پٹ ہگسٹ نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم ایک خطرناک دنیا میں رہ رہے ہیں، جہاں کچھ طاقتور ممالک تیزی سے اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں، اگر ہمیں چین یا کسی اور کے ساتھ جنگ سے بچنا ہے، تو ہمیں طاقتور ہونا پڑے گا۔
ماہرین کے مطابق، چین کے ڈانگ فینگ بیلسٹک میزائل امریکی جنگی بیڑے، خاص طور پر ایئرکرافٹ کیریئرز کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
نشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں آیا کہ ڈانگ فینگ21 میزائل 1000 میل دور سے امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
یہ چین کی بڑھتی ہوئی میزائل صلاحیتوں کا ایک اہم حصہ ہے، جو مغربی بحرالکاہل میں امریکی نیوی کے غلبے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
مزید پڑھیں: ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور فوجی سطح پر تنازع بڑھنے کے اشارے مل رہے ہیں، چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کو امریکہ اپنے عالمی اثر و رسوخ کے لیے سنگین خطرہ سمجھ رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ
جنوری
ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر
دسمبر
جرم سے انکار کرنے کا بھی انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:لیبیا سے اٹلی جانے والے سمندری راستے پر یونانی پانیوں میں
جون
شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ
فروری
یورپ کو منجمد ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو لبنانی گیس کی تلاش
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسیطنی کمانڈر شہید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس میں مزاحمتی
اگست
مصر کی امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر نے واشنگٹن
دسمبر
اتحادی ہتھیاروں کی آمد کے چند ماہ بعد یوکرین حملے کے لیے تیار
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنکوف نے بدھ کے روز دعویٰ
فروری