?️
سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اعلان کیا ہے کہ پیرس فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے معا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے دوران شہید ہونے والے 500 فلسطینیوں اور ہزاروں زخمیوں پر بھی اظہار افسوس کیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پیرس حکومت فلسطین کو بطور ایک خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے لیے سنجیدہ اور پختہ عزم رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بارو نے فرانسیسی نیوز چینل LCI کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فرانس کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل مشترکہ بین الاقوامی تعاون کے تناظر میں ہوگا تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مئی کے مہینے کے دوران انسانی امداد کی تقسیم کے وقت کم از کم 500 فلسطینی شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے اس صورتحال کو شرمناک اور انسانی وقار کے منافی قرار دیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خود فرانس ماضی میں اسرائیل کا اہم سیاسی و عسکری حامی تصور کیا جاتا رہا ہے۔ اس لیے ان کا حالیہ بیان ایک اہم تبدیلی اور ممکنہ نئی پالیسی سمت کی نشاندہی کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے مجاہد کے اہلخانہ کی گرفتاری
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ
نومبر
6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے
جون
غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح غزہ کے طبی ذرائع نے
اگست
کرپشن کے خلاف بولنے کی وجہ سے حلیم عادل کو سزا دی جا رہی ہے: شبلی فراز
?️ 22 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر شبلی فراز نے حلیم عادل کی حمایت کرتے
مارچ
مسجد اقصیٰ کے بارے میں بی بی سی کے جھوٹ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی سرکاری میڈیا ایک نئے دور میں یہ باور کرانے کی
فروری
یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اپریل
سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی
جون
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید
?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جون