?️
رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، کل اتوار کے روز ہونے والے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں ہونے والے مظاہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سمیت پوری قیادت سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے نزار بنات کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رام اللہ میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں نزار بنات کے قتل کے بعد فلسطینی اتھارٹی سے استعفیٰ دینے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے مطالبات پر مبنی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین شدید غصے میں تھے اور وہ رام اللہ اتھارٹی کو استعفیٰ دینے اور قاتلوں کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلانے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
غرب اردن کے دوسرے شہروں بیت لحم، الخلیل، سلفیت اور نابلس میں بھی فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں، اس موقعے پر عباس ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے دانشور اور سیاسی رہ نما نزار بنات کو گرفتار کرنے کے بعد بے دردی سے شہید کردیا تھا جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے خلاف عوام میں شدید غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی سیاسی جماعتوں نے پرامن مظاہرین کے خلاف عباس ملیشیا کے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی قوتوں نے احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نزار بنات کے قاتلوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی سیاسی جماعتوں اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا نزار بنات کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا اور اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینا عوام کے غصے میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو کی دشمنانہ پالیسی ہمیں سلامتی کے اقدامات پر مجبور کر رہی ہے:روس
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:کرملین نے نیٹو کی روس مخالف پالیسیوں کو دشمنی قرار
جولائی
یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ یوکرین کے لیے 2 بلین
فروری
وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون
اگست
غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا
مئی
پہلی بار گوگل سرچ انجن میں اے آئی موڈ شامل
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے اپنے قیام کے بعد پہلی
مئی
اسرائیلی وزیر خارجہ کی بیٹی نے اپنے والد کے موقف سے کیا برأت کا اعلان
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: ہبری زبان کے خبری پلیٹ فارم ‘کیپا’ نے ‘الونا ساعر’
جولائی
25 اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیاں
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے
جون
عوفر جیل میں صہیونیوں کی بربریت پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں
فروری