مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے

?️

لندن (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے جن میں بھارت سے فوری طور پر کشمیر چھوڑ کر نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی اپیل پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ بھر میں احتجاجی مظاہر ے کیے گئے جس میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کورونا کی حفاظتی تدبیر کو پیش نظر رکھتے ہوے پروگرامات چھوٹے پیمانے پر منعقد کیے گے، جمعہ کی نماز کے بعد برطانیہ کے تمام شہروں میں بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور بھارت کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے اور کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خوداردیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی قونصلیٹ حکام نے مظاہرین کی پٹیشن لینے سے انکار کردیا جس کے بعد مظاہرین نے بھارتی رویے کیخلاف بھی احتجاج کیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع پلوامہ کے علاقے دار گنائی گنڈ میں فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سری نگر کے علاقے مہجور نگر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

تقریباً 70 فیصد ریپبلکن بائیڈن کے مواخذہ کے خواہاں

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: بائیڈن کی صدارت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد، غیر ملکی،

فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘ احسن اقبال

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

بشار اسد پوری قدرت کے ساتھ عالمی سیاسی میدان میں واپس آئے

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: دس سال پہلے ایسا لگتا تھا جیسے شامی صدر بشار الاسد

ایک سال بعد ’کوک اسٹوڈیو‘ کا 15 واں سیزن ریلیز کرنے کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک

یمن، جنگ کے نویں سال میں زبردست تیاری

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:علاقائی مسائل کے سینئر ماہر سعد اللہ زارعی نے تسنیم خبر

ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صیہونی لابی کے اثر و رسوخ میں کمی

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ

نوازشریف کی عرفان صدیقی کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی

جماعت اسلامی کے میئر کو آنے سے زبردستی روکا گیا تو سارے آپشن موجود ہیں۔

?️ 16 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے