?️
تھائی لینڈ (سچ خبریں) تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے جس کی نتیجے میں 30 سے زیادہ شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا جبکہ لوگ آنسو گیس سے پناہ حاصل کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں پناہ لے رہے تھے، ایروان میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ 13 پولیس افسران اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔
اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور 20 مظاہرین کو عوامی اجتماع کے قوانین توڑنے اور بادشاہت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بینکاک پولیس کے نائب سربراہ پیا تاویچائی نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد مظاہرین کی طرف سے شروع ہوا تھا اور پولیس کو قانون کا دفاع اور عوامی املاک کا تحفظ کرنا ہے جبکہ مظاہرین نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ بھی کرنے سے قبل آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے تشدد کا آغاز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہیلمٹ، شیلڈز، ہجوم پر قابو رکھنے کی تربیت ہے، اگر کوئی پتھر مارے تو اپنی ڈھال اٹھائیں۔
ہفتے کی رات ہونے والے احتجاج جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے، جس میں بادشاہ کی تصاویر کو بھی خراب کیا گیا، رواں ماہ حکومت مخالف مظاہرے میں 20 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔
تھائی لینڈ کی نوجوانوں کی احتجاجی تحریک گزشتہ سال سامنے آئی تھی اور اس نے سب سے بڑا چیلنج ریٹائرڈ فوجی جنرل وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا کی حکومت کے لیے کھڑا کیا ہے جنہوں نے ایک منتخب حکومت سے 2014 میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسی پالیسی اپنائی ہے جس سے فوجی بادشاہت والی اسٹیبلشمنٹ کا تحفظ ہوا اور 2019 کے انتخابات کے بعد انہیں اس کی وجہ سے دوبارہ اقتدار ملا، دوسری جانب وزیر اعظم اور ان کے حامی اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر
برطانیہ کے وزیر خارجہ کا غزہ میں قحطی کی تصدیق پر ردعمل
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قحطی کی تصدیق پر برطانیہ کے وزیر خارجہ
اگست
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
صیہونیوں کو مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کا سنگین تاوان ادا کرنے پڑے گا:حماس
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے
جنوری
2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان نے 2025 کے اوائل
جنوری
مظاہروں اور ہڑتالوں نے ایک بار پھر فرانس کو لپیٹ میں لے لیا
?️ 7 اپریل 2023جرمنی کے Tagschau اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ فرانس میں
اپریل