تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

?️

تھائی لینڈ (سچ خبریں)  تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے جس کی نتیجے میں 30 سے زیادہ شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا جبکہ لوگ آنسو گیس سے پناہ حاصل کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں پناہ لے رہے تھے، ایروان میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ 13 پولیس افسران اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔

اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور 20 مظاہرین کو عوامی اجتماع کے قوانین توڑنے اور بادشاہت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بینکاک پولیس کے نائب سربراہ پیا تاویچائی نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد مظاہرین کی طرف سے شروع ہوا تھا اور پولیس کو قانون کا دفاع اور عوامی املاک کا تحفظ کرنا ہے جبکہ مظاہرین نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ بھی کرنے سے قبل آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے تشدد کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہیلمٹ، شیلڈز، ہجوم پر قابو رکھنے کی تربیت ہے، اگر کوئی پتھر مارے تو اپنی ڈھال اٹھائیں۔

ہفتے کی رات ہونے والے احتجاج جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے، جس میں بادشاہ کی تصاویر کو بھی خراب کیا گیا، رواں ماہ حکومت مخالف مظاہرے میں 20 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔

تھائی لینڈ کی نوجوانوں کی احتجاجی تحریک گزشتہ سال سامنے آئی تھی اور اس نے سب سے بڑا چیلنج ریٹائرڈ فوجی جنرل وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا کی حکومت کے لیے کھڑا کیا ہے جنہوں نے ایک منتخب حکومت سے 2014 میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسی پالیسی اپنائی ہے جس سے فوجی بادشاہت والی اسٹیبلشمنٹ کا تحفظ ہوا اور 2019 کے انتخابات کے بعد انہیں اس کی وجہ سے دوبارہ اقتدار ملا، دوسری جانب وزیر اعظم اور ان کے حامی اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بڑی ریلی، ہر طرف فلسطین زندہ باد کے نعرے لگنے لگے

?️ 14 جون 2021ہالینڈ (سچ خبریں)  ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے

جی20 کانفرانس مقبوضہ خطہ میں،بہت سے ممالک کا شرکت سے انکار

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستان نے جی۔20 ممالک کے حتمی اجلاس سے قبل ذیلی اجلاس

صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی

تیران اور صنافیر جزائر کی ملکیت سعودی عرب کو منتقل کرنے کا عمل معطل

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری حکام نے بحیرہ

نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا

مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں

یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو

صیہونیوں کا امریکی حکومت سے لبنان اور حزب اللہ کے بارے میں مطالبہ!

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکی حکومت سے لبنان کی مدد کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے