?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سرکاری بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کی زد میں متعدد پاکستانی کمپنیاں اور افراد بھی آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کے مبینہ سائبر جرائم میں ملوث ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پابندی کی زد میں آنے والے 32 افراد اور کمپنیوں میں سے 10 کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔
جمعرات کو جو بائیڈن نے روس کے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا اور 2020 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت اور امریکی وفاقی ایجنسیوں کی بڑی سائبر ہیکنگ کے جواب میں تقریباً تین درجن افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
جمعہ کو امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں ان افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں پاکستانی افراد بھی شامل تھے۔
ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد عرف شہزاد امین بھی شامل ہیں جن پر 2018 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے ذریعے امریکی انتخاب میں غیر ملکی مداخلت پر مخصوصی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔
کراچی کے سید جوہر حسنین، محمد خضر حیات عرف حیات جعفری، رضا محسن عرف امیری، مجتبیٰ علی رضا عرف لیلانی اور سید علی رضا عرف زیدی پر بھی امریکی انتخاب میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا، بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام افراد متعدد آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھی جانتے ہیں۔
پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں سے ایک کراچی کی فریش ایئر فارم ہاؤس ہے جس سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا کہ اس کا تعلق رضا محسن اور مجتبیٰ علی رضا سے ہے، اسی طرح کمپنی لائیک وائز، دکان نمبر 5، جمشید کوارٹرز، کراچی کا تعلق بھی رضا، محسن اور مجتبیٰ علی رضا سے بتایا گیا۔
پابندی کی زد میں آنے والی تیسری کمپنی ایم کے سوفٹ ٹیک، 631 سی، چھٹی منزل، مشرق سینٹر، اسٹیڈیم روڈ، کراچی ہے اور اس کا تعلق بھی رضا، محسن اور مجتبیٰ علی رضا سے ہے، کراچی کی سیکنڈ آئی سولوشن عرف فارورڈرز کمپنی کی صرف ویب سائٹ ہے اور ای میل ایڈریس ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو ہدف بنا کر پابندیوں کا دوسرا مرحلہ زیادہ مشکل اور پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔
روس پر الزام ہے کہ اس نے امریکی خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے پانچ ماہ قبل سولر وِنڈز سائبر حملے میں کم از کم 9 وفاقی ایجنسیوں کے نیٹ ورکس کو ہیک کیا۔
روس پر 2016 کی طرح 2020 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کے لیے غلط معلومات پر مبنی مہم چلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا، روس نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکا نے کریملن کے ناقد الیکسی نوالنی کو مبینہ طور پر زہر دینے پر 7 روسی عہدیداروں اور ایک درجن سے زائد سرکاری اداروں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔
منگل کو روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں جو بائیڈن نے ‘سختی’ سے امریکی قومی مفادات کے دفاع کا عزم ظاہر کیا تھا اور دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کے لیے ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا
?️ 8 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےگورنر سے جامعات کی
نومبر
ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے، ایم کیو ایم کا مطالبہ
?️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبہ
مئی
دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور
?️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں
اگست
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج
اپریل
قومی سلامتی کمیٹی کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کا اعلان، انتخابات کے امکانات میں مزید کمی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں مئی کے وسط میں انتخابات کے حوالے
اپریل
پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 28 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب
جولائی
سوشل میڈیا پر فواد چوہدری اور شبر زیدی ایک دوسرے پر جم کے برسے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور موجودہ
مارچ