?️
سچ خبریں:یمنی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد غزہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد فلسطینیوں پر بیرونی تسلط کو جائز بناتی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت اور آزادیِ سرزمین کو نظر انداز کرتی ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارتِ امورِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکہ کی پیش کردہ قرارداد دراصل فلسطینی عوام پر بیرونی قیمومیت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس نے غزہ سے متعلق امریکی تجویز کردہ قرارداد کا حریف مسودہ پیش کر دیا ہے
رپورٹ کے مطابق، وزارتِ خارجہ یمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد، فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق، جیسے کہ اشغال کے خاتمے، حقِ خودارادیت اور ریاستِ فلسطین کے قیام کو نظر انداز کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اس قرارداد کے ذریعے وہ مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جن تک اسرائیل نسل کشی کے باوجود نہیں پہنچ سکا۔
وزارتِ خارجہ نے تاکید کی کہ ہر وہ منصوبہ یا تجویز جو فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرے یا انہیں پسِ پشت ڈالنے کی کوشش کرے، ناکامی سے دوچار ہوگی۔
یمنی وزارتِ خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کی یہ قرارداد ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ عالمی ادارہ غزہ پر مسلط محاصرے اور جاری جارحیت کے خاتمے میں ناکام ہے۔
مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بدترین توہین ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی
سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کی شب نیویارک وقت کے مطابق اور منگل کی بامداد تہران وقت کے مطابق غزہ سے متعلق ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر منعقد ہوا، جس میں 13 رکن ممالک نے امریکی مسودے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور ووٹ سے امتناع اختیار کیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی مغربی کنارے اور غزہ میں حالات کی خرابی سے پریشان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مقبوضہ یروشلم کے
فروری
دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
?️ 2 ستمبر 2025کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین
ستمبر
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
کیا شام نئی لیبیا بننے جا رہی ہے؟
?️ 1 نومبر 2025کیا شام نئی لیبیا بننے جا رہی ہے؟ تجزیہ کاروں کا کہنا
نومبر
گوگل کروم کی چند بہترین ٹِرکس جن کو جاننا ہر ایک کے لیے ضروری
?️ 15 اکتوبر 2023 سچ خبریں: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد ویب براؤزنگ
اکتوبر
یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی
مارچ
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کم کرے:ٹرمپ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکرین
فروری