?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی امور کے ماہر کاظم الجحیشی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ، عراق کی افواج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور دوسرے ممالک سے دفاعی معاہدے کرنے پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے، حتیٰ کہ چین و فرانس سے خریداری بھی امریکی منظوری سے مشروط ہے۔
المعلومه عراقی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی امور کے ماہر کاظم الجحیشی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ عراقی سیکیورٹی فورسز کو اسلحے سے لیس کرنے کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور انہیں دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے سے روک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ عراق اور شام سے کیا چاہتا ہے؟
رپورٹ کے مطابق، الجحیشی نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے عراق پر پابندیاں اس حد تک عائد ہیں کہ بغداد چین جیسے ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے طے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ عراق چین سے اسلحہ نہیں خریدتا، امریکی دباؤ کی واضح علامت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بغداد کو ہر دفاعی معاہدے کے لیے واشنگٹن سے اجازت لینا ہوتی ہے۔
ماہر سکیورٹی نے مزید وضاحت کی کہ یہ پابندیاں صرف چین تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے وہ تمام ممالک جن سے امریکہ خوش نہیں، ان سے بھی عراق کو اسلحہ خریدنے سے روکا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ فرانس سے ہتھیار خریدنے کے لیے بھی امریکہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ، عراق میں بجلی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ
قابل ہے کہ حالیہ دنوں میں عراق کے عوام نے اس وقت سخت ردعمل ظاہر کیا جب صہیونی رژیم نے ایران پر حملوں میں عراق کی فضائی حدود استعمال کیں۔ عوام نے حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ضروری دفاعی سازوسامان فوری طور پر خریدے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے سیاسی منظر نامے اختلافات کی وجوہات
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے
جون
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
امام خامنہ ای کے بیانات میں "امریکی کرائے کے فوجیوں کو روندنے” کی وضاحت
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر نے خاص طور پر امام خامنہ ای کے بیانات کی
دسمبر
زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل
جولائی
صیہونی حکام سید حسن نصراللہ کی تقریریں اتنے غور سے کیوں سنتے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کی تنظیم کے وائس چیئرمین نے حزب
اگست
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
سعودی حکام کی آمریت ہرگز قبول نہیں:یمنی قبائل
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے یمنی قبائل کو صنعا کی افواج کے مأرب
فروری
برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ایکس نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ
ستمبر