🗓️
سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کے آغاز کی اطلاع واشنگٹن کو دے دی تھی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ بشار الاسد کے برطرف ہونے اور شام سے ان کے چلے جانے کے فوراً بعد، اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟
امریکی اخبار کے مطابق، ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ امریکہ نے اسرائیل کو شام میں کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے مکمل آزادی فراہم کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیل کو شام میں کارروائی کے لیے نہ تو واشنگٹن کی منظوری کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی قسم کی مدد طلب کرنے کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی ذرائع کا ماننا ہے کہ شام کی سرحدوں پر ایک محفوظ علاقہ قائم کرنا ضروری ہے تاکہ فلسطین کی مقبوضہ سرحدوں کے قریب مسلح گروہوں کی موجودگی روکی جا سکے۔
مزید پڑھیں: صیہونی وزیر جنگ کا جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان
اسی رپورٹ میں، اسرائیل کے وزیر زراعت نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ تل ابیب نے شام میں حملوں کے دوران روسی فوجی مقامات کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت تنخواہ داروں سے 38فیصد ٹیکس لیتی ہے، جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیتی. مفتاح اسماعیل
🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے
مارچ
امریکہ یورپ کو گیس 4 گنا مہنگی فروخت کر رہا ہے:میکرون
🗓️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے امریکہ پر یورپ کو برآمد کی جانے والی
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کا انصاراللہ اور سعوی حکام کے درمیان مذکرات پر ردعمل
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے یمن کے بحران
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں مذاکرات کو کون ناکام بنا رہا ہے؟صہیونی اخبار کی زبانی
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ تل ابیب اسرائیلی
مارچ
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری
روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
🗓️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے
اپریل
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
🗓️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ
جون