?️
سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ معطل کرنے کے مغربی ممالک کے فیصلے پر تنقید کی اور اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
چین کی سرکاری ٹی وی کے مطابق عرب ممالک اور عرب لیگ نے اتوار کے روز فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی مدد کے لیے مغربی ممالک کے فنڈز کی معطلی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ مسئلہ پہلے سے کمزور فلسطینیوں پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ کی صورتحال؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
فی الحال، امریکہ، کینیڈا، اٹلی، برطانیہ اور جاپان سمیت 10 ممالک نے UNRWA کی فنڈنگ روک دی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کئی ملازمین پر 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اتوار کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کی کارروائیوں میں ملوث اقوام متحدہ کے کسی بھی عملے کا محاسبہ کریں گے لیکن انہوں نے ان حکومتوں سے مطالبہ کیا جنہوں نے امداد روک دی ہے کہ وہ UNRWA کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کی ضمانت دیں کیونکہ ان کے مطابق یہ ادارہ غزہ کی جنگ سے متاثر ہونے والے دو ملین فلسطینی شہریوں کو اہم امداد فراہم کرتا ہے۔
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بھی مغربی ممالک کے اس فیصلے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مالی امداد کی معطلی کو فلسطینیوں کی اجتماعی سزا قرار دیا اور کہا کہ یہ مہم لاکھوں فلسطینیوں کی خدمت کرنے والی تنظیم کے کاموں میں خلل ڈالنے کے لیے چلائی جار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا
عرب لیگ کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بڑے مغربی شراکت داروں نے UNRWA کے بڑے عملے میں محدود تعداد میں لوگوں کے خلاف الزامات کی وجہ سے ایجنسی کی فنڈنگ کو اس خطرناک مرحلے پر معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے UNRWA کے خلاف سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے کی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات
فروری
ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام
جولائی
سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان
فروری
صیہونیوں کو چھوڑکر شیعوں کو قتل کرتے ہو:مقتدا صدر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدا صدر نے اپنے ٹویٹر پیج
مارچ
چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
?️ 15 اگست 2025چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
اگست
یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا
ستمبر
ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے
اگست
محدود سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، انتخابی اتحاد میں نہیں جائیں گے، رانا ثنااللہ
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
جولائی