?️
سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتا اور اس جنگ کو جاری رکھنا تباہ کن ہو گا، ونس نے خبردار کیا کہ جنگ کے طول پکڑنے سے ایٹمی خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے کہ اوکرین روس کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔
جے ڈی ونس، جو کہ امریکی نیوی کے سابق میرین بھی رہ چکے ہیں، نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اوکرین میں جنگ کی حمایت نہ صرف داخلی ترجیحات سے وسائل کو ہٹا رہی ہے بلکہ ایک غیر ضروری جنگ کے خطرے کو بھی بڑھا رہی ہے۔
ونس نے کہا کہ یوکرینی اس جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکتےاور اس جنگ کو روکنا چاہیے، ایسا عجیب تصور، جو مین اسٹریم میڈیا میں پایا جاتا ہے، کہ اگر یہ جنگ چند سال مزید جاری رہی تو روس تباہ ہو جائے گا اور اوکرین اپنے تمام علاقے واپس لے لے گا، حقیقت سے بہت دور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ جنگ چند سال اور چلی تو مزید لاکھوں لوگ مارے جائیں گے اور ایٹمی جنگ کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔ لہٰذا یہ جنگ اب بند ہونی چاہیے۔
ونس نے کہا کہ جنگ میں شامل فریقین سے بات چیت کے چیلنجوں کے باوجود امریکی مذاکرات کار پیشرفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھار ہم اوکرینیوں سے تنگ آ جاتے ہیں اور کبھی روسیوں سے۔ بعض اوقات دل چاہتا ہے کہ ہاتھ کھڑے کر دیں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ونس کے یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جنگ عظیم دوم میں سوویت یونین کی نازی جرمنی پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اوکرین کے ساتھ 3 روزہ جنگ بندی (8 سے 11 مئی) کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع
دوسری طرف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے ماسکو پر عوامی رائے کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا اور فوری 30 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے متعلق تازہ اعداد
جولائی
پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی
دسمبر
موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
?️ 9 دسمبر 2025 موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
دسمبر
کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی
اگست
غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے جبری نقل مکانی کے منصوبے کے لیے جنوبی سوڈان نئی منزل؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اگست
میرے خلاف عالمی نفرت کی وجہ میڈیا پروپیگنڈا ہے: نیتن یاہو
?️ 23 جولائی 2025صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں
جولائی
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
اسرائیل کو یورپ کے صیہونی مخالف موقف پر تشویش ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: غزہ میں جاری نسل کشی اور وسیع پیمانے پر تباہی
مئی