یوم پاکستان پر عرب امارات کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے رنگ دیا گیا

یوم پاکستان پر عرب امارات کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے رنگ دیا گیا

?️

دبئی (سچ خبریں) یوم پاکستان پر متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے رنگ دیا جسے دیکھ کر لوگوں میں خوشی پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 81 ویں یوم پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےدبئی کے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دے دی جس سے دیکھ کر لوگ خوش ہو گئے۔

دوسری جانب یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائیں ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہرسال برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم روشن کردیا جاتا ہے جسے دیکھ کر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

زیلنسکی نے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورت حال کو "خوفناک” قرار دیا

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے ساتویں روز پلانٹ میں بجلی کی

ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت

کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس

جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10

 جبالیا کے رہائشی علاقے صیہونی درندگی کا نشانہ

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل بمباری

ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے۔ خواجہ آصف

?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے

بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے