🗓️
سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے جو صہیونی حکومت کی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سمندری سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے یمن کے ساحل سے 70 میل جنوب مغرب میں ایک سمندری حادثے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں ایک میزائل لگنے کے بعد آگ لگ گئی جو 83 میل دور سے داغا گیا تھا، تاہم عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟
روئٹرز نیوز ایجنسی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج عدن کے ساحل پر ہونے والی سمندری کارروائی دو جہازوں کے خلاف تھی جو میزائل حملے کا نشانہ بنے۔
جمعہ کی رات المسیرہ نیوز چینل نے یمن کی مسلح افواج کے بیان کو شائع کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ان افواج نے بحیرۂ احمر میں دو نئے آپریشنز کیے ہیں جو ان جہازوں کے خلاف تھے جو مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کو نظر انداز کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق، یہ دو جہاز یمن کی مسلح افواج کی چوتھے مرحلے کی کارروائی کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر کی جانے والی فوجی کارروائی کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور مکران میں کیا کیا ہے؟
یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان کے آخر میں زور دیا کہ وہ بحیرۂ احمر میں فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک کہ صہیونی حکومت کا غزہ پر حملہ ختم نہیں ہو جاتا اور مظلوم فلسطینی قوم کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے
جون
پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان
جون
ہیرس کی ایران سے اپیل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب
🗓️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم
نومبر
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید
🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
مئی
برطانیہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:برٹش الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یوکرین کے
مئی
خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی
مئی