حزب اللہ کے حملے میں صیہونیوں کے دو مرکاوا ٹینک تباہ

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:حزب اللہ نے صہیونی فوج کے خلاف بڑے حملوں میں دو مرکاوا ٹینک تباہ کر دیے۔

الاعلام الحربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور شمالی فلسطین میں حملوں کے دوران دو اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بدھ کی صبح جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔

حزب اللہ کے جاری کردہ بیانات کے مطابق، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں مزاحمتی مجاہدین نے مقامی وقت کے مطابق رات 12:30 بجے سرحدی علاقے القوزح میں صہیونی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کے اجتماع کو بھاری راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔

رات 1:30 بجے صہیونی بستی کریات شمونہ پر بھی میزائل حملہ کیا گیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

صبح 4:45 بجے حزب اللہ کے مجاہدین نے القوزح میں ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے براہ راست نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اس کے بعد صبح 5:45 بجے اسی علاقے میں صہیونی فوج کے اجتماع پر دوبارہ شدید راکٹ اور توپخانے سے حملہ کیا گیا۔

صبح 6:00 بجے حزب اللہ نے ایک اور مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔ اسی دوران زخمیوں کے انخلا کے لیے آنے والے ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو اینٹی ایئر میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔

اسی طرح صہیونی فوج کے ایک اور مرکز کو شومیرا بیرک میں دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ

عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے

مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اعتزازاحسن

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن

Smelter-grade alumina production reaches 2 million tons: Local firm

?️ 16 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

مجھے لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے : ٹرمپ

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات کے

قطر اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان  بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے آج (پیر) کو ایک باضابطہ

نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے