🗓️
سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےاسرائیل کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوئی تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہوگا۔
المیادین نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ آج فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہونا، انسانیت، امن اور مختلف عقائد کے درمیان بقائے باہمی کی ثقافت کے ساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے:بین الاقوامی ماہر کا بیان
صدر ترکی نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملے روکنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو پھر طاقت کا استعمال ناگزیر ہو گا۔
رجب طیب اردوغان نے بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی خطے کو آگ میں جھونکنے والی جارحیت پر خاموش نہ رہنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
یاد رہے کہ سید حسن نصراللہ کی جنوب لبنان میں شہادت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالوی نے حزب اللہ کے مجاہدین اور اس تنطیم کے سکریٹری جنرل کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے، کشیدگی میں کمی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا اور لبنان پر حملوں میں شدت لانے پر زور دیا تھا تاکہ حزب اللہ کو کمزور کیا جا سکے۔
حزب اللہ کے کمانڈروں کی شہادت کے باوجود، اس کے مجاہدین کی اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں اور ان میں کوئی کمی نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے: دمشق
حالیہ دنوں میں فنانشل ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر حزب اللہ کا ردعمل اب تک کا سب سے شدید اقدام ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی
قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں
اپریل
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
ٹرمپ کا یمن میں بحری کارروائیوں کی تاثیر کا اعتراف
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: صدر ٹرمپ نے یمن کے خلاف اس ملک کی جارحیت
اپریل
کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
🗓️ 20 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 تکنیکی خرابی کی وجہ
نومبر
کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان
مارچ
اشنیٰ شاہ، اپنی اہمیت کم کرنے کیلئے ’بوائے فرینڈ‘ کو زیادہ اہمیت نہ دیں
🗓️ 21 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} اشنی شاہ نے رومانوی جذبات کو کنٹرول
فروری