امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری

امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری

?️

سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، سینیٹرز نے ٹرمپ کے دعوے کو غیر منطقی قرار دے دیا،

امریکی کانگریس کے اجلاس میں سینیٹرز نے ایران کے خلاف حملے کو مؤثر قرار دینے کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ سینیٹر مورفی اور دیگر کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس میں ایک بند کمرے کا ہنگامہ خیز اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ایران پر امریکی حملے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی،یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب ٹرمپ حکومت کے حکام ایک روز قبل ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے محدود اثرات سے متعلق رپورٹس کو رد کرتے رہے تھے،سینیٹر کرس مورفی، جو ڈیموکریٹ پارٹی اور کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے رکن ہیں، نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:
 ٹرمپ حکومت کی طرف سے ہمیں ایسی کوئی نئی معلومات نہیں دی گئیں جن سے یہ ثابت ہو کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم محض ایران کے جوہری پروگرام کو چند ماہ کے لیے مؤخر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کے دعوے کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ ایران کا پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، حقیقت سے دور اور عقل سے مطابقت نہیں رکھتا،مورفی نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ اس حساس بریفنگ میں امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس موجود نہیں تھے، جسے انہوں نے شفافیت کی کمی قرار دیا، سینیٹر مارک وارنر (ڈیموکریٹ رہنما) نے خبردار کیا کہ حکومت شاید ان حملوں کے اثرات کی جلد بازی میں تشخیص کر رہی ہے۔ ہمیں ابھی بھی جامع اور تفصیلی رپورٹ کی ضرورت ہے۔
 سینیٹر چک شومر (سینیٹ میں اقلیتی رہنما) نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی واضح حکمت عملی یا مؤثر منصوبہ نہیں ہے، سینیٹر رچرڈ بلومینتھال نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ‘نابود’ کہنا انتہائی مبالغہ آمیز ہے، اور ہمیں مزید باریک بینی سے تجزیہ درکار ہے،یہ تنقیدی بیانات ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب عالمی ذرائع ابلاغ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ امریکی حملے صرف ایران کے جوہری انفراسٹرکچر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا سکے، مکمل تباہی کا دعویٰ درست نہیں۔
تاہم، ٹرمپ انتظامیہ نے بغیر کسی مستند ثبوت کے ان رپورٹس کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،یہ کانگریسی اجلاس واضح کرتا ہے کہ امریکہ میں اعلیٰ سیاسی سطح پر بھی ایران کے خلاف کارروائی کی سچائی پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹرمپ حکومت کی شفافیت میں کمی اور غیر مستند دعوے، واشنگٹن کی عالمی ساکھ کو مزید کمزور کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے

وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر

سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کے درمیان

یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی

?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے

اسرائیل کی تورات یہودی جماعت نے غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس تورہ یہودیت پارٹی کے سربراہ نے غزہ جنگ

پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم

?️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی

مریم نواز کا غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی غیر قانونی

ایران کے نائب صدر کی عراق کے وزیر اعظم سے گفتگو

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      آج بدھ کو ایران کے نائب صدر محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے