?️
سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے تل ابیب کو حیران کر دیا، جبکہ صیہونی سکیورٹی ذرائع نے جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں اسرائیل کی شمولیت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب ڈونلڈ ٹرمپ بار بار ایران کے خلاف جنگ کی دھمکیوں اور پھر اپنی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے کے بیانات دے رہے ہیں، ایک صہیونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے حیران رہ گیا۔
صہیونی اخبار ہارٹیز نے صیہونی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے انہیں حیران کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایران پر حملے سے صرف چند گھنٹے کے فاصلے پر تھے۔
اخبار نے ٹرمپ کے یکطرفہ اور خودسرانہ مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تل ابیب کو توقع تھی کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی براہِ راست اور مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے کی جائے گی۔
ہارٹیز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مزید لکھا کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل یقینی طور پر اس جنگ میں شامل ہو جائے گا۔
اس صہیونی رپورٹ میں اس بات پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا کہ آیا جنگ کی طرف واپسی کے ذریعے ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق امریکی اور صہیونی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ضروری سہولتیں مل رہی ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟
?️ 9 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے
اکتوبر
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے: شیخ رشید
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
اسرائیل کی وعدہ خلافی کے دوران غیرمسلح ہونے کی بات سراسر بے وقوفی ہے:حماس
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل
نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق
دسمبر
ٹرمپ نے مجھے اپنا ذاتی نمبر دیا ہے:یوکرینی صدر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ وہ روسی حکام میں
فروری