ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز  

ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز  

🗓️

سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے تازہ ترین کالم میں خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی امریکہ کو انتشار اور تقسیم کی طرف لے جا رہی ہے۔  

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم کا منصوبہ شوک اینڈ او (خوف اور دھاک بٹھانے) پر مبنی ہے، جس کے تحت امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسی کی ترجیحات کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
قلمکار نے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی امریکہ نے اسی پالیسی کا استعمال کیا تھا، جس کے نتیجے میں صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ تو ہو گیا، لیکن امریکہ عراق میں ایک مستحکم نیا نظام قائم کرنے میں ناکام رہا۔
فریڈمین نے عراق کے شہر ام القصر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قبضے کے 20 دن بعد بھی وہاں کے شہریوں کو پانی، خوراک اور بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکیں۔
فریڈمین نے ٹرمپ کے نظریات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں شدید دائیں بازو کے ایجنڈے پر مبنی ہیں، جو حکومت کے اختیارات محدود کرنا، ماحولیاتی تحفظ ختم کرنا، اور توانائی کے متبادل ذرائع کے پروگرامز بند کرنا چاہتے ہیں۔
 وہ حکومتی اداروں کو کمزور کرنے اور مالی امداد ختم کرنے کی کوشش میں ہیں، تاکہ انہیں مکمل طور پر نجی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کے کنٹرول میں دے دیا جائے۔
فریڈمین نے ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک اور اس کے ساتھیوں پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ مسک سرکاری نظام کو ایک آری (Saw) سے کاٹنا اور تباہ کرنا چاہتا ہے،ٹرمپ کی پالیسیاں گروفر نورکویسٹ جیسے ریپبلکن نظریہ سازوں کے خواب کو پورا کر رہی ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حکومت کو اتنا چھوٹا کر دیا جائے کہ وہ باتھ ٹب میں ڈوب جائے، ٹرمپ نے ایسے افراد کو اہم حکومتی عہدوں پر فائز کیا ہے جنہیں ایلون مسک بھی اپنی کمپنی میں بطور ملازم قبول نہ کرتا۔
فریڈمین نے ٹرمپ کی طرف سے نااہل اور کمزور افراد کی تعیناتی پر بھی روشنی ڈالی، جیسے چارلس کیو براؤن جونیئر، جو ایک تجربہ کار F16 فائٹر پائلٹ اور امریکی فضائیہ کے سابق سربراہ تھے، انہیں ٹرمپ نے برطرف کر دیا،اس کی جگہ پیٹر ہیگسٹ کو تعینات کیا گیا، جو صرف ایک فاکس نیوز کے میزبان ہیں، اور جن پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بھی لگ چکے ہیں۔
فریڈمین کے مطابق امریکہ کی بیرونی امداد ختم ہونے سے عالمی سطح پر صحت عامہ پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، جن میں 18 ملین نئے افراد میں ملیریا کی تشخیص،200000 پولیو کے کیسز،  28000 نئے ایبولا اور ماربرگ وائرس کے کیسز شامل ہیں۔ ٹرمپ بین الاقوامی اداروں کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کے وقار کو نقصان پہنچائے گا۔
فریڈمین نے اپنی تحریر کے آخر میں خبردار کیا کہ ٹرمپ کی یہ پالیسیاں امریکہ کو اندرونی تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کی طرف لے جا رہی ہیں،ان کے مطابق، اگر ٹرمپ کی موجودہ پالیسیاں جاری رہیں، تو امریکہ کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام خطرے میں پڑ جائے گا اور وہ اپنی عالمی طاقت کھو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ

سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن ، 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے

🗓️ 18 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4

آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم

🗓️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

صیہونی امریکہ سے بھی ناراض، وجہ؟

🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز

سعودی عرب کو بچانے کے لیے مارب کی جنگ میں امریکہ کی براہ راست انٹری

🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن پر یلغار کا آغاز 26 مارچ 2015 کو سعودی

سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس

🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی

امریکہ کی لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کے جال میں گھسیٹنے کی کوشش

🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور

نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے