ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی ہرزہ سرائی

ایران کے خلاف

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی تازہ بیانات میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اوباما اور بائیڈن انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو اور ڈیموکریٹک رہنما بالآخر یہ سمجھ گئے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ نے کس قدر کامیابی حاصل کی۔

الحدث نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت بیانات دیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ احمق انتہا پسند بائیں بازو اور ڈیموکریٹک حلقے آخرکار یہ سمجھ گئے ہیں کہ ایران کے خلاف ہماری جنگ میں ہم نے کس قدر مؤثر کارکردگی دکھائی، جبکہ ان کے بقول ایران فوجی اعتبار سے مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما صرف ایران کو اربوں ڈالر نقد رقم فراہم کرتے تھے اور انہوں نے اس وقت کی تھکی ہوئی امریکی فوج کو اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جو ان کے بقول دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی، یعنی ایران، کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اوباما کا کوئی احترام نہیں کیا اور اسے، جو بائیڈن کی طرح، ایک کمزور اور غیر مؤثر رہنما سمجھا جاتا تھا، اور ان کے بقول اس معاملے میں وہ مکمل طور پر درست تھے۔

ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران 47 برس تک بغیر کسی سزا کے اپنی پالیسیوں پر عمل کرتا رہا، لیکن ان کے اقتدار میں آنے کے بعد حالات تبدیل ہو گئے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ان کی واپسی کے ساتھ ہی امریکہ دوبارہ طاقت کے ساتھ عالمی منظرنامے میں واپس آ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی

?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے صیہونیوں کا ایک بار پھر مظاہرہ

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک بار پھر نیتن یاہو کی رہائش گاہ

نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں

نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

2024 کے فرضی انتخابات میں بائیڈن اور ہیرس کی شکست

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   پیر کو دی ہل نیوز ویب سائٹ کے لیے خصوصی

صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری 

?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو

غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے