🗓️
سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیروں نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کے سیاسی مخالفین کے ساتھ قبل از وقت صدارتی انتخابات کے انعقاد پر خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے پولیٹیکو نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی ٹیم کے سینئر ارکان نے یوکرین میں زلنسکی کے مخالف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ یوکرین جنگ کا مستقبل کس سمت جا رہا ہے؟
پولیٹیکو نے تین یوکرینی قانون سازوں اور ایک امریکی ریپبلکن سیاستدان کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان مذاکرات میں یوکرین کی سابق وزیر اعظم یولیا ٹیموشینکو (حزبِ مخالف کی رہنما) اور سابق صدر پیٹرو پوروشینکو کی جماعت یورپی یکجہتی پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔
پولیٹیکو کے مطابق، ٹرمپ کے قریبی حلقے کا خیال ہے کہ زلنسکی عوامی حمایت کھو چکے ہیں اور اگر صدارتی انتخابات جلد منعقد ہوتے ہیں تو وہ جنگ کی طوالت اور ملک میں بدعنوانی کے باعث شکست کھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
واضح رہے کہ زلنسکی کی صدارتی مدت رواں سال مئی میں ختم ہو چکی تھی، تاہم یوکرین میں نافذ مارشل لا کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ یوکرینی آئین کے تحت، جنگی حالات میں صدارتی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔
مشہور خبریں۔
کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے
ستمبر
لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف
🗓️ 31 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید
اکتوبر
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے الزامات کا جواب
🗓️ 14 جولائی 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی
جولائی
ٹی ٹی پی کا پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے
🗓️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم
اپریل
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون
تشویشناک حالت میں معروف اداکارہ زیبا بیگم ہسپتال منتقل
🗓️ 9 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی
مارچ
پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات
فروری
نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
اگست