ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ

ٹرمپ چند روز میں یوکرین میں امن کے قیام کی شرائط کا اعلان کریں گے:پولینڈ کے وزیر اعظم کا دعویٰ

?️

سچ خبریں:پولینڈ کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ جلد ہی یوکرین میں امن کے قیام کے لیے اپنی شرائط عوام کے سامنے پیش کریں گے

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے اپنی شرائط جلد ہی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ

ٹسک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ جنگ بندی کے لیے وقت کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ کیف کو سیکیورٹی کی ضمانتیں فراہم کریں گے۔

امریکی انتخابات میں کامیابی سے قبل، اپنی انتخابی مہمات میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار یوکرین جنگ کو 24 گھنٹوں میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم انہوں نے اس وعدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم نے ریڈیو پولینڈ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم یوکرین میں امن کے قیام کے لیے ایک نقشہ راہ پر کام کر رہی ہے، اور انہیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی اس نقشہ راہ کے بنیادی نکات کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

ان نکات میں ممکنہ جنگ بندی کے شیڈول، اس کے نفاذ کے وقت اور یوکرین کے لیے سیکیورٹی کی ضمانتیں شامل ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ یہ ایسے اقدامات ہیں جن کے لیے یوکرین میں امریکہ کی زیادہ مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹسک کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہونے کے بعد ایک نیا سیاسی منظر نامہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے پولٹیکو سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی فریق کا مقصد جنگ کو بڑھانا نہیں، اور ساتھ ہی کسی کا مقصد یوکرین کو کمزور یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا نہیں ہے۔

اسی وجہ سے، روس اور یوکرین کے ممکنہ جنگ کے خاتمے کے بعد یورپ کو ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کم کرے:ٹرمپ

گزشتہ بدھ کو وال اسٹریٹ جرنل نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند اہم تجاویز پر غور کیا ہے۔

ان تجاویز میں ایک اہم شرط یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کی خواہش سے وقتی طور پر دستبردار کرنا اور جنگ کو فوری روکنے کا مطالبہ شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں جماعت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان میں جماعت علمائے اسلام نے اس جماعت کے سربراہ مولانا

پی ٹی آئی نے عمران سے متعلق ’تشویشناک‘ افواہوں پر حکومت سے وضاحت مانگ لی

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی

عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

پہلی ششماہی میں غیر ٹیکسٹائل برآمدات 13 فیصد بڑھ کر7.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر

صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے

سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر

باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے