?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر پاگل ہو چکے ہیں۔ یہ بیان روس کی جانب سے کیف پر شدید حملے کے بعد سامنے آیا۔
روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر تیسری رات مسلسل شدید حملے کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آڑے ہاتھوں لیا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ہمیشہ پوتین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتا تھا، لیکن لگتا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ ہو گیا ہے، وہ اب بالکل پاگل ہو چکے ہیں!
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ پیوٹن بلا وجہ بہت سے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں، روسی میزائل اور ڈرونز یوکرین کے شہروں پر بے مقصد داغے جا رہے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق، روس کے اس تازہ حملے کو فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر پیوٹن نے پورے یوکرین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو یہ روس کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا اور اس سے روس کا زوال شروع ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی پالیسیوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زلنسکی کے بیانات یوکرین کے لیے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے زلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ وہ کہتا ہے وہ مسائل کھڑے کرتا ہے، مجھے اس کا رویہ پسند نہیں، اور بہتر ہے کہ وہ اپنی زبان کو روکے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے یہ تازہ بیانات روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور بین الاقوامی تعلقات پر نمایاں اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں
جون
شام نے سعودی امداد لے جانے والے طیارے کو لینڈ کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہرکی
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:شام کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ باسم منصور نے
فروری
کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد
جنوری
غزہ کے لوگ کون سی جنگ لڑ رہے ہیں: اقوام متحدہ کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر
اکتوبر
شادی کے بعد پہلے ہی دن دانش نواز نے کہا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں، ندا یاسر
?️ 19 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے
ستمبر
فلسطینی استقامت کی حمایت جہاد کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک: حسن نصراللہ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
اپریل
پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید نئے کالج بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید
ستمبر
اسرائیل کے شام کی سرزمین پر 9 مستقل فوجی اڈے قائم
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے چینل 12 کے اطلاعاتی مرکز نے منگل
مئی