?️
سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ اس ملک نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خاتمے تک اسرائیل پر تجارتی اور سفارتی دباؤ جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں وسیع پیمانہ پر غزہ کی حمایت میں مظاہرے
یاد رہے کہ بلومبرگ نے اپریل کے مہینے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ ترکی نے دیگر ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تجارت کے لیے اس ملک کی بندرگاہوں تک رسائی روک دی ہے،تاہم اب ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔
بلومبرگ نے دو ترک عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ترکی کی اسرائیل کو تمام برآمدات اور اسرائیل سے تمام درآمدات معطل کی گئی ہیں۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے بھی دعویٰ کیا کہ آنکارا نے اسرائیل کے ساتھ متعلقہ برآمدات اور درآمدات کو ترکی کی بندرگاہوں میں روک دیا ہے۔ انہوں نے آنکارا پر تجارتی معاہدات کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
صہیونی وزیر خارجہ نے ان بندرگاہوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی جنہوں نے تل ابیب کے ساتھ تجارتی مراودات کو روک دیا ہے۔
المانیٹر نے بھی ایک سفارتی ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ صہیونی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ترکی کے فیصلے کے اثرات کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
یاد رہے کہ ترکی نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہونے تک اپنی مصنوعات اسرائیل کو فروخت نہیں کرے گا،ترکی کی وزارت تجارت کے مطابق، یہ پابندیاں ۵۴ مختلف مصنوعات جیسے کہ لوہا، مرمر، فولاد، سیمنٹ، الومینیم، اینٹ، کیمیائی کھاد، تعمیراتی ساز و سامان اور راکٹ و طیارے کے ایندھن پر مشتمل ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی وزیراعظم کوہٹانے کی تحریکیں تیز ہوئی
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ہمارا سیاسی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے اور ملک کو بڑے
جنوری
صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم
جولائی
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ
وزیراعلی سندھ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
?️ 22 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے فور اور
جولائی
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک
مئی
کیا متحدہ عرب امارات کے صدر نے امیر قطر کو انتباہی پیغام دیا؟
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا
ستمبر
اٹلی: یوکرائن کی جنگ اس سال ختم نہیں ہوگی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ
اگست
کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس
مارچ