?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں پر موجود دشہت گرد گروہ امریکا کے لیئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اعلی دفاعی عہدیداروں نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان سے آئندہ چند مہینوں میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود سرکردہ دہشت گرد گروپ امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو امریکی اراکین کانگریس کو بتایا کہ القاعدہ جیسے گروپ ممکنہ طور پر دو سال کے اندر اپنی اہلیت دوبارہ حاصل کر لیں گے اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر نے کے قابل ہونگے۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے مزید خبردار کیا کہ یہ عرصہ دو سال سے کم بھی ہو سکتا ہے اور اس کا انحصار افغانستان کی موجودہ حکومت کے مستقبل پر ہے، جنرل ملی کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی حکومت ناکام ہو جاتی ہے یا مقامی سیکیورٹی فورسز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں، تو ظاہر ہے کہ خطرہ بڑھ جائے گا۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے باقی ماندہ تمام امریکی افواج 11 ستمبر سے پہلے نکال لی جائیں گی، انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان کے اندر القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملے پر جوابدہ ٹہرانے کا بنیادی مقصدحاصل ہو چکا ہے، لیکن اس بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی نہ رہی تو وہاں القاعدہ اور اسلامک سٹیٹ خراسان جیسے گروپ دوبارہ ابھرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
امریکی فوج اور انٹیلی جنس عہدیدار متعدد بار انتباہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ابھرتے ہوئے خطرات افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم بنا سکتے ہیں اور دہشت گرد گروپ خود کو مضبوط بنانے اور اپنی ان کارروائیوں کو بڑھانے کا ایسا موقع فراہم کر سکتے ہیں، جس کا انہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔
کرسٹین ابی زید جنہیں امریکہ میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کی سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے اراکین کانگریس کو بتایا کہ جہاں کہیں بھی دہشت گردی کی واضح موجودگی نظر آتی ہے، وہاں یہ امکان موجود ہوتا ہے کہ وہ مقام ہماری سر زمین کے لیے خطرات کا حامل پلیٹ فارم بن سکتا ہے، انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا تھا کہ امریکہ القاعدہ اور داعش جیسے گروپوں پر سخت دباو برقرار رکھے۔
اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں بھی ایسے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ افغانستان میں طالبان عسکریت پسند مذاکرات میں اپنی پسند کے نتائج نہ ملنے کی صورت میں افغانستان کی حکومت کو ناکام کرنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
اس رپورٹ میں اس بارے میں بھی خبردار کیا گیا تھا کہ طالبان کی طرف سے القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے وعدے کے برعکس ان کے آپس کے تعلقات مزید گہرے ہو گئے ہیں جس کی وجہ آپس میں شادیاں اور مزاحمت میں شراکت داری ہے۔
وائٹ ہاؤس اور پینٹاگان میں عہدیدار کئی مرتبہ یہ یقین دہانی کراتے نظر آئے ہیں کہ اگر القاعدہ اور داعش ممکنہ طور پر دوبارہ سر اٹھاتے ہیں تو ان سے نمٹنے کے لیے اڈوں سے یا مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑوں پر کھڑے جنگی طیاروں کے ذریعے وسیع پیمانوں پر فضائی حملوں سے کام لیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی 11 ستبمر کی افغانستان سے انخلا کی مقرر کی ہوئی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے، تاہم عہدیداروں کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم امریکہ کے جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ کسی چیز کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
مشہور خبریں۔
گوگل میں صیہونیوں کی خدمات
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف
ستمبر
تل ابیب مغرب میں اپنے بدعنوان سفیر کو تبدیل کرنے پر مجبور
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: مغرب میں صیہونی حکومت کے سفارتی مشن کے سربراہ ڈیوڈ
ستمبر
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز
?️ 6 فروری 2023ملتان: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و
فروری
ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ
جون
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی نظر
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اتوار کو جاری ہونے والے امریکہ میں نئے پولز سے
جون
صہیونیوں نے جادو کی چھڑی کا سہارا کیوں لیا؟
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:غزہ پر فوجی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمت کے ساتھ محاذ
مئی
صیہونی اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے میں اکثر سعودیوں کی منفی رائے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ سینٹر نے ایک علاقائی کمپنی
جنوری