امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا

امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بات اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ امریکی مسلمانوں نے ملک کے قیام کے بعد سے ہی امریکا کو تقویت بخشنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں منگل کے روز (آج) سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ مقدس کی مبارک باد دی ہے۔

ایک خصوصی بیان میں مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کی شراکت کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جِل اور میں امریکا اور دنیا بھر میں موجود مسلمان برادری کو اپنی گرمجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجتے ہیں، رمضان کریم۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمارے بہت سے امریکی ساتھی کل سے روزہ رکھنے کا آغاز کریں گے، ہمیں یہ بات یاد آئی کہ یہ سال کس قدر مشکل گزرا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا میں دوست اور پیارے ابھی تک خوشیاں منانے اور اجتماع میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ہیں اور بہت سارے گھرانے اپنے کھو جانے والے پیاروں کے بغیر افطار کے لیے بیٹھیں گے، امریکی صدر نے کہا کہ اس کے باوجود ہماری مسلمان برادری اس ماہ کا آغاز نئی اُمید کے ساتھ کرتی ہیں۔

جو بائیڈن نے اپنے بیان میں اس بارے میں بھی بات کی کہ امریکی مسلمانوں نے ملک کے قیام کے بعد سے ہی امریکا کو کس طرح تقویت بخشی۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ اتنے ہی متنوع اور متحرک ہیں جیسے امریکا کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی، آج مسلمان کووِڈ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے ہیں اور ویکسین کی تیاری اور صف اول کے طبی کارکنان کے طور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلمان انٹرپرینیور اور کاروباری مالکان کی حیثیت سے روزگار پیدا کررہے ہیں، صف اول کے دستوں کے طور پر اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہمارے اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں پر عزم سرکاری ملازمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور نسلی مساوات اور معاشرتی انصاف کے لیے جاری ہماری جاری جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غنڈہ گردی، تعصب اور نفرت انگیز جرائم کے ذریعے امریکی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعصب اور حملے غلط ہیں، ناقابل قبول ہیں اور انہیں لازماً رکنا چاہیے، کسی امریکی کو اپنے عقیدے کے باعث خوف میں زندگی نہیں گزارنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ میری حکومت تمام عوام کے تحفظ اور حقوق کی حفاظت کے لیے انتھک کام کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جیسا کہ ہم انہیں یاد کررہے ہیں جنہیں گزشتہ رمضان سے اب تک کھو چکے ہیں ہم روشن دنوں کے لیے بھی پُر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خدا زمین و آسمان کا نور ہے جو ہمیں اندھیرے سے روشنی میں لے جاتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالانکہ اس رمضان ہماری وائٹ ہاؤس کی تقریبات کا انعقاد ورچوئلی ہوگا، جِل اور میں اگلے سال ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس کی روایتی عید کی خوشی منانے کے منتظر ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے

آبنائے ہرمز سے باب المندب تک نیا علاقائی نظم؛ ایران کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ ناکام

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:ایرانی رکن پارلیمان حسین امامی راد نے کہا ہے کہ ایران

غزہ میں نومولود بچے کی موت؛ انسانی المیہ جس نے سلامتی کونسل کو ہلا کر رکھ دیا

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتائج اور نومولود

25 اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیاں

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے

سرینگر میں G-20 اجلاس منعقد کرانے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے : شبیرشاہ

?️ 13 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: عربی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے آپریشن ٹرو

عالمی تیل منڈی پرسعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے اثرات

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کے سعودی

بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے