?️
سچ خبریں: شاباک نے یحییٰ السنوار کے قتل کی منصوبہ بندی کو اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی داخلی سکیورٹی سروس (شاباک) نے حماس کی سیاسی شاخ کے سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کے لیے ایک خصوصی انٹیلیجنس یونٹ قائم کیا ہے اور اس منصوبے کے لیے خطیر مالی وسائل مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ السنوارصیہونیوں کو کتنا جانتے ہیں؟ صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
شاباک نے غزہ جنگ کے آغاز سے ہی السنوار کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے یہ یونٹ تشکیل دیا ہے جو چوبیس گھنٹے مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاباک نے السنوار کا پیچھا کرنے اور ان کی گرفتاری یا قتل کی کوششوں کے لیے بے تحاشا مالی وسائل خرچ کیے ہیں۔
صہیونی حکام کے مطابق السنوار ہر بار اسرائیلیوں کے پہنچنے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔
اسی حوالے سے فلسطینی اطلاع رسانی مرکز نے عبری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنرل دان گولدووس نے اپنے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ہم السنوار کے قریب پہنچ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک زیر زمین سرنگ میں داخل ہوئے جہاں ہمیں بڑی مقدار میں پیسے اور اسلحہ ملا اور وہاں کی کافی ابھی تک گرم تھی۔
مزید پڑھیں: ممتاز امریکی اور برطانوی میڈیا کا غزہ جنگ کے بارے میں اعتراف
مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار کافی عرصے سے موبائل فون یا الیکٹرانک مواصلاتی ذرائع استعمال نہیں کر رہے، بلکہ حماس کی عسکری کارروائیوں کے انتظام کے لیے متعدد خبر رسان نیٹ ورکس کا استعمال کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں:مریم اورنگزیب
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان
جون
یورپ کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے توانائی کے بحران اور اس ملک
دسمبر
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22
جولائی
لبنان میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ رئیسی اور ان کے وفد کی شہادت کے
مئی
الجولانی کی صدارتی امیدوار بننے کی منصوبہ بندی
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرکردہ رہنما،
دسمبر
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت پر عدالت کا ڈپٹی کمشنر لاہور کو شام تک فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 20 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی
ستمبر