?️
سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں ایک گھر پر دھاوا بولنے کے ساتھ فضا میں فائرنگ کی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبری ذرائع نے شام کے علاقے قنیطرہ میں صہیونی حکومت کی دراندازی اور شامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق، جنوبی شام کے مختلف علاقوں، بالخصوص دونوں فریقوں کے درمیان حائل لائن کے قریب واقع علاقوں میں صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
قنیطرہ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں الاصبح میں ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقصد سے فضا میں فائرنگ بھی کی گئی۔
ابھی تک اس کارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اس سے قبل درعا کے مقامی ذرائع نے جمعہ کی شب صوبہ درعا کی فضاؤں میں صیہونی جنگی طیاروں کی پروازوں کی اطلاع دی تھی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی جب صہیونی فوج اس صوبے کے مختلف مضافاتی علاقوں میں کئی مرتبہ زمینی دراندازی کرچکی تھی۔
روسیا الیوم نے رپورٹ دی کہ صیہونی فوج جنگی طیاروں اور فوجی ڈرونز کی مدد سے جنوبی شام کے علاقوں میں اپنی دھاوے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صیہونی فوجی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور اندھا دھند فائرنگ کے علاوہ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، چیک پوسٹیں قائم کرکے راہ گیروں کے شناختی دستاویزات کی جانچ کرتے ہیں، مٹی کے مورچے اور رکاوٹیں تعمیر کرتے ہیں، زہریلے مواد سے اسپرے کرتے ہیں اور کسانوں کو اپنی زمینوں جبکہ مویشی پالنے والوں کو چراگاہوں تک رسائی سے روکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر
اکتوبر
داعش کی تشویشناک واپسی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک شام اور
فروری
امریکہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ختم کرے:چین
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ ایران
مارچ
استنبول میں اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کے روز ترک نوجوانوں کا ایک گروپ زورلو ہولڈنگ کے
جنوری
آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے
اپریل
ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی فضاء میں، مبصرین کے نزدیک، سیاست قومی مسائل کے
اگست
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر