?️
سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا واحد مؤثر طریقہ مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابقحزب اللہ کے پارلیمانی گروپ وفاداری برائے مزاحمت کے رکن حسین جشی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا واحد مؤثر طریقہ مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان ہے،انہوں نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے مزاحمت کے کردار اور لبنانی سرزمین کی آزادی میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس
حسین جشی نے کہا کہ یہ مزاحمتی ہتھیار ہی تھے جنہوں نے لبنان کی سرزمین کو آزاد کیا اور دشمن صہیونی کو شکست دی۔ 1982 سے اب تک یہ ہتھیار ہمیشہ چوکنا اور فائرنگ کے لیے تیار رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کو صرف طاقت کی زبان سمجھ آتی ہے،مزاحمت کے بغیر لبنان کے حقوق اور زمین و پانی کا دفاع ممکن نہیں۔
حسین جشی نے ان افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو مزاحمتی ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کرتے ہیں کہ جو لوگ مزاحمتی ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہیں کوئی ایسا متبادل پیش کرنا ہوگا جو دشمن کے لالچ کو روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ لبنانی فوج ملک کی حفاظت اور دشمن کو روکنے کی ذمہ دار ہے، تو ہم متفق ہیں؛
لیکن فوج کو مکمل سازوسامان اور وسائل فراہم کیے بغیر یہ ممکن نہیں۔
حسین جشی نے زور دیا کہ جنوبی لبنان کے عوام کو امن اور تحفظ کا حق حاصل ہے،صہیونی دشمن کی روزمرہ کی جارحیت اور خطرات کے باوجود، مزاحمت نے ہی انہیں بچایا ہے۔
انہوں نے اس سوچ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا کہ صرف فوجی پرستیج یا بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد پر زمین کی آزادی ممکن ہے،انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی لبنانی سرزمین صرف اور صرف مزاحمت کے ذریعے آزاد ہوئی ہے، نہ کہ صرف سفارتی کوششوں سے۔
مزید پڑھیں:صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک
حزب اللہ کا مؤقف واضح ہے،لبنانی دفاعی حکمت عملی میں مزاحمت ایک ناقابل تنسیخ ستون ہے،وجی طاقت اور مزاحمتی ہتھیاروں کا امتزاج ہی لبنان کی حقیقی سلامتی کی ضمانت ہے،یہ بیان لبنانی داخلی سیاست میں اس حساس بحث کو پھر سے زندہ کر سکتا ہے کہ ریاستی فوج اور مزاحمتی قوت کا توازن کیسے برقرار رکھا جائے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف نئی صیہونی جارحیت
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی قابض حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے خلاف
مارچ
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
گائیڈڈ میزائل نے میرے والد کے سیل فون کو ٹریک کیا : عبدالسلام ہنیہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے ایک نیا نظریہ
اگست
عراقی فوج کی داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف ’’تیار شیر‘‘ نامی فوجی
اپریل
صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار
مئی
معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
مارچ
غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری