صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی افواج بھاگنے پر مجبور ہوگئی ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز صوبہ مآرب سے 8 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے اور صوبہ کے مرکز کی طرف یمنی فورسزکی پیشقدمی جاری ہے۔
باخـبر ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب پر فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 1800 سعودی اتحاد کے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی شامل ہیں جو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں۔
یمنی کی قومی حکومت کے نائب وزير خارجہ حسین العزی کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے، اسلامی مزاحمت اور یمنی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے عام شہریوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔