دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

?️

نیپال (سچ خبریں) کورونا وائرس نے اگرچہ دنیا بھر میں شدید قہر مچا رکھا ہے لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

کورونا وائرس ویسے تو لگ بھگ دنیا کے ہر کونے پر پہنچ چکا ہے اور چند مقامات ہی اس سے محفوظ ہیں، مگر کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ وائرس دنیا کے بلند ترین مقام پر بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دنیا کے بلند ترین مقام یعنی ماؤنٹ ایورسٹ پر کورونا وائرس کا اولین کیس سامنے آیا ہے۔۔

نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں میں سے ایک میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کے لیے حال ہی میں سخت پابندیوں کے ساتھ کوہ پیماؤں کے لیے کھولا گیا تھا۔

مارچ 2021 میں طویل عرصے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کے لیے کھولا گیا تھا اور ان پر ٹیسٹ اور سماجی دوری جیسی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا، مگر بیشتر کوہ پیماؤں نے پابندیوں کی پروا نہیں کی، فیس ماسک یا سماجی دوری جیسی تدابیر پر بیس کیمپ میں قیام کے دوران عمل نہیں کیا گیا۔

نیپال کے سی آئی ڈبلیو ای سی ہاسپٹل کی میڈیکل ڈائریکٹر پراتویا پانڈے نے بتایا کہ بیس کیمپ کے حکام نے کوہ پیماؤں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کوہ پیماؤں اور عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی کوشش کی تھی، نیپال کے محکمہ سیاحت کے سربراہ رودرا سنگھ نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں اور ہمیں کوہ پیمائی معیشت کو بچانا ہے۔

پہلا کوہ پیما گزشتہ ہفتے بیمار ہوا تھا اور یہ خیال کیا گیا تھا کہ اتنی اونچائی کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماری سے متاثر ہے، مگر جب اسے بیس کیمپ سے کھٹمنڈو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا گیا تو ٹیسٹ سے کووڈ کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ نیپال بھارت کا پڑوسی ملک ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر عروج پر ہے، نیپال میں جنوری 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا جو بھارت نے فراہم کی تھی مگر مارچ میں سپلائی نہ ملنے سے اسے روکنا پڑا۔

ابھی کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر بیس کیمپ پر کووڈ کیس کی تشخیص کے بعد امکان ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کا سیزن آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مشہور خبریں۔

محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول پرائسز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، ذخائر تسلی بخش قرار

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت

’سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے‘ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر جواب

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے بانی پاکستان تحریک انصاف

دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 29 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی

صنم جاوید کی نظربندی کا معاملہ، اگر آج جواب نہ آیا تو میں درخواست پر فیصلہ کر دوں گا

?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید نظر بندی کے خلاف درخواست

ٹرمپ اگلے ہفتے غزہ میں امن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے:صہیونی میڈیا

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،

امریکہ کے قشم میں حملے 

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں: تاہم ان حملوں کو جنگ کے آغاز کے طور

بیت المقدس کے عیسائیوں کو بھی صیہونیوں سے خطرہ

?️ 10 جنوری 2022یروشلم کےپادری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی موجودگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے