🗓️
سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو کون بڑھاوا دے رہا ہے اس خطہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے امریکہ کے صدارتی انتخابات کا وقت قریب آتا چلا جا رہا ہے ،غزہ کی جنگ ڈیموکریٹس کی خارجہ پالیسی کے اہم مسائل میں سے ایک بن چکی ہے۔ واشنگٹن کی صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں ناکامی نے تنازعے کے دوسرے علاقوں تک پھیلنے کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
اس سلسلے میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور جنگ کے دیگر علاقوں میں پھیلنے کے خطرے سے پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تر تنازعے سے بچا جا سکے۔
تاہم انہوں نے تنازعے کے وسیع ہونے کی اہم وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
مزید پڑھیں: جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ غزہ کی جنگ میں صہیونی حکومت کا سب سے بڑا عسکری اور سیاسی حمایتی ہے اور اب تک تل ابیب پر امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
وزیر توانائی کا پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ
🗓️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پمپس مالکان
نومبر
انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا پردہ فاش ہوگیا
🗓️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) انسانی حقوق کے بارے میں برطانیہ کے دوہرے معیار کا
جون
توہین عدالت کیس،عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے
🗓️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور
ستمبر
عراقی اسلامی مزاحمتی کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمت نے آج جمعرات کو ڈرون کے ذریعے مقبوضہ
فروری
بائیڈن کو اب پتا چلا ہے کہ چین کہاں پہنچ چکا ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ یوکرین میں جنگ
جولائی
برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن
اپریل
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری