?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے موافقت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے موافقت کی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ روز غزہ پراسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی گئی، کونسل کے 47 رکن میں سے 24 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ووٹ مخالفت میں پڑے اور 19 رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد او آئی سی کی طرف سے اقوام متحدہ میں لائی گئی تھی، قرارداد کے تحت مشرق وسطیٰ میں عشروں سے جاری تنازعے کی بنیادی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حکومت حزب اللہ کو شکست دے سکتی ہے؟ صیہونی جرنلوں کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی جنرلوں نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب
ستمبر
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
امریکی انسانی حقوق
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست
اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بھارت کا کیا کہنا ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں
ستمبر
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
ایرانی ڈرونز اور ہائبرڈ وارفیئر؛ اسرائیل کے خلاف ایران کی مہلک عسکری صلاحیتیں
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی، جنگِ نامتقارن
جون
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کے حیران کن اعداد و شمار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب
مئی