برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے 9 اپریل سے پاکستانی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 9 اپریل سے برطانیہ میں شروع ہونے والی سفری پابندیوں میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد سرحدی حدود میں داخلے کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا، لہذا آج یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ صرف انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہریوں اور برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والے افراد کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی، انہوں نے بتایا کہ 9 اپریل یعنی جمعے کی صبح 4 بجے سے ان اقدامات کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ 14 دسمبر 2020 کو کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی، جسے کووڈ 19 کی تیز رفتار پھیلاؤ سے منسلک کیا گیا تھا۔

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس نئی قسم سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دسمبر ہی میں یہ قسم ایشیائی ملک ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور بھی پہنچ گئی تھی اور فروری میں وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان 92 ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کی برطانوی قسم پائی گئی ہے، لہٰذا لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

مشہور خبریں۔

روس کا آرمینیا کے ساتھ ٹرمپ روٹ پر مشاورت اور تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2025 روس کا آرمینیا کے ساتھ ٹرمپ روٹ پر مشاورت اور تعاون

نریندر مودی کی انتہاپسندی کی انتہا، آکسیجن کی کمی کے باوجود پاکستان سے آکسیجن لانے کی درخواست مسترد کردی

?️ 10 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی شدید لہر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 32 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

?️ 13 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے

امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن

امریکہ کا فیصلہ ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے:یورپی یونین

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے یورپی

لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج آخری دن

?️ 29 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے

صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے چین کا مطالبہ

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے