افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا

افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا

🗓️

طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی بینک کے گورنر کو تبدیل کردیا ہے اور حاجی محمد ادریس کو افغانستان بینک کا عبوری گورنر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ حاجی محمد ادریس کو حکومتی اداروں کے امور منظم کرنے اور ملک کے بینکنگ نظام سے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق طالبان کے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حاجی محمد ادریس کا تعلق شمالی صوبے جوزجان سے ہے اور طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور کے ساتھ مالی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ملا اختر منصور کی 2016 میں امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی۔

طالبان کے سینئر رہنما نے بتایا کہ حاجی محمد ادریس کو طالبان تحریک کے باہر کوئی نہیں جانتا اور انہوں نے مالی حوالے سے کوئی تربیت یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری تحریک کے مالی امور کے سربراہ تھے اور ان کی مہارت پر ان پر اعتماد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے کئی افراد غیر معروف ہیں لیکن ان کے پاس اہم عہدے ہیں اور بڑی خدمات ہیں اور حاجی محمد ادریس انہی لوگوں میں سے ایک ہیں، طالبان رہنما نے کہا کہ انہوں نے یہاں تک کہ مذہبی تعلیم بھی حاصل نہیں کی لیکن مالی امور کے ماہر ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 15 اگست کو جب طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کیا تھا، اس کے بعد بینک بند ہیں اور حکومتی دفاتر خالی پڑےہوئے ہیں، طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو بلا خوف اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کو کہا تھا تاہم دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر اجمل احمدی 15 اگست کو ایک فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

اجمل احمدی نے ٹوئٹر میں کہا تھا کہ مرکزی بینک کو دو روز قبل ہی بتایا گیا تھا کہ بگڑتے ہوئے ماحول کے باعث ہمیں مزید ڈالرز کی شپمنٹ نہیں ملے گی اور اگلے روز بینکوں اور منی ایکسچینجرز کو یقین دہانی کروانے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب صدر کی روانگی کا اعلان ہوگیا تو مجھے معلوم تھا کہ چند لمحات میں افراتفری جنم لے گی، میں انہیں منتقلی کے منصوبے کے بغیر ایسا کرنے پر کبھی معاف نہیں کروں گا۔

اجمل احمد نے مزید کہا تھا کہ یہ اس طرح سے ختم نہیں ہونا تھا، مجھے افغان قیادت کی جانب سے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے پر سخت غصہ ہے، جنہیں بغیر کسی کو اطلاع دیے ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا’۔

افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر نے اس سے قبل طالبان کی پیش قدمی کے دوران کرنسی کی قدر مستحکم رکھنے کی کوششیں کی تھیں، بعد ازاں امریکا نے اعلان کیا کہ طالبان کوامریکی اکاؤنٹس میں موجود افغان ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ افغان حکومت کا امریکا میں مرکزی بینک کا کوئی بھی اثاثہ موجود ہوا تو وہ طالبان کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر اپریل تک 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے۔

مشہور خبریں۔

ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ

🗓️ 26 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب

انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سیکریٹری آئی ٹی

🗓️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی

کیا اسرائیلی قیدی رہا ہوں پائیں گے؟

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے رپورٹ کیا ہے کہ چار اسرائیلی

صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی

کیا افغانستان کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے

فلسطینی بچوں کا قتل روکنے کے لیے ٹروڈو کی درخواست پر نیتن یاہو کا ردعمل

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے بدھ کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن

سعودی انسانی حقوق کے کارکن کو عجیب سزا

🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ایک کارکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے